پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست اسلام آباد کے پارٹی صدر علی نواز اعوان نے دائر کی جس میں وزارت داخلہ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہےکہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے انعقاد کے لیے درخواست گزار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے رجوع کیا، 26 اکتوبر کو خط لکھا گیا لیکن تاحال این او سی نہیں ملا،سپریم کورٹ کے فیصلےکے مطابق پی ٹی آئی سری نگرہائی وے پر جلوہ کرسکتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کشمیر ہائی وے پشاور موڑ پر جلسہ کرنے کے لیے این او سی جاری کیا جائے، عدالت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو این او سی جارج کرنے کے احکامات جاری کرے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کوہراساں کرنےسےروکنےکاحکم دے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ ڈپٹی کمشنر کواین او سی کے اجراء کے لیے ہدایات جاری کی جائیں جب کہ آئی جی اسلام آباد کو خصوصی سکیورٹی کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔