پاک فوج کو غیر آئینی کام نہ کرنے پر غدار کہا گیا،مصطفیٰ کمال
کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عمران خان کو پاکستان کے لیے سب سے زیادہ خطر ناک قرار دیا ہے۔کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک فوج کو غیر آئینی کام نہ کرنے پر غدار کہا گیا۔ جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ عمران خان نے کر کے بھارت کو جشن منانے کا موقع دے دیا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارت کو جشن منانے کا موقع دے دیا۔