نوابزادہ میرریاض جان نوشیروانی سے میر نثار احمد بلوچ کی ملاقات ،سیاسی اور علاقی صورتحال پر تبادلہ خیال

خاران (ڈیلی گرین گوادر)نوابزادہ میر ریاض جان نوشیروانی سے پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میر نثار احمد بلوچ کی ملاقات سیاسی صورتحال اور علاقی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال اس موقعے مختلف ایشوز پر بات چیت کرتے ھوے نوابزادہ میر ریاض جان نوشیروانی نےکہا کہ خاران ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس خطے کے تمام قبائل قابل قدر ہیں اب وقت آگیا کہ ہم اپنے آپس کےجھگڑے ختم کرناچاہیے اور سیاست میں نظریہ کی سیاست کو فروغ دیں اور صحیح معنوں میں علاقائی خدمت کو تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر سرانجام دینا ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے انھون نے کہا معمولی اختلافات کی خاطر اپنے خونی رشتوں کوخراب کرنے کی قطعا کوشش نہ کریں علاقے کے ترقی اور امن وامان کو قائم رکھنے کیلئے مشترکہ طور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈر اور قبائل کو کام کرنےکی اشد ضرورت ہیں اس موقع پر خاران کے سماجی رہنماء شعیب آحمد سرگلزئی اور میر گل زمان نوشیروانی بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے