لیاری، نجی اسکول میں گیس کے اخراج سے 14 بچے بے ہوش
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) لیاری کے علاقے بغدادی میں اسکول میں گیس کے اخراج سے 14 بچے بے ہوش ہوگئے۔پولیس کے مطابق نجی اسکول میں بچے جنریٹر کا دھواں بھرنے سے بے ہوش ہوئے جس سے 14 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال حکام نے بتایا کہ 8 بچوں کو سول اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا اور تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد دے کر گھر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ بچوں کو فوری طبی امداددینےکی ہدایت کی۔