عمران خان کی جاں بحق صحافی صدف نعیم کے گھرجا کراہلخانہ سے تعزیت

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان گزشتہ روز کنٹینر تلے دب کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔خاتون رپورٹر صدف نعیم کی ہلاکت پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون رپورٹر کے گھر والوں کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا جبکہ پنجاب حکومت نے بھی صدف نعیم کے گھر والوں کے لیے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے باعث لانگ مارچ مرید کے میں ہی ختم کر دیا تھا اور اب عمران خان صحافی صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت کے لیے لاہور میں ان کے گھر پہنچے ہیں۔عمران خان نے خاتون رپورٹر کے گھر والوں سے اظہار تعزیت کیا اور صدف نعیم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی اور پھر لانگ مارچ کے لیے کامونکی کی طرف روانہ ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے