عمران خان ملک کوخون کی ہولی اورانتشار کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں ، حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو خون کی ہولی اور انتشار کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں قوم نے ادراک کر لیا ہے کہ انکے جذبات کو ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے لانگ مارچ شروع ہوتے ہی ناکام ہوگیا ہے، عمران نیازی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف منہ سنبھال کر بات کریں بصورت جیالے انہیں انہی کی زبان میں جواب دینا جانتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک و قوم کا نقصان کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا سیاست میں بد اخلاقی اور غیر مہذب زبان استعمال کر نے کا رواج عمران خان نے ڈالا ہے وہ دانستہ طور پر ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں کہ جس کی وجہ سے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم بلخصوص نوجوانوں نے عمران خان کے مذموم عزائم کو پھانپ لیا ہے اور انکے لانگ مارچ کومسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مایوس کن مارچ کی وجہ سے عمران خان کبھی رات کو سفر نہ کرنے تو کبھی کئی کئی دن تک سفر جاری رکھنے کی بات کر رہے ہیں عمران نیازی کے بس کی بات نہیں کہ وہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی طرح عوامی لانگ مارچ کریں جس نے عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو خونی اور انتشار مارچ میں تبدیل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو صرف اور صرف ناکامی مارچ ملے گا اور اتحادی حکومت تمام ترمعاملات کو خوش اصلوبی سے چلاتے ہوئے مقررہ وقت پر عام انتخابات کروائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے