صدف نعیم ایک محنتی اور قابل صحافی تھیں،دردانہ صدیقی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق ثمینہ سعید ،امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق ،صدر لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں اور شعبہ میڈیا سیل نگران عالیہ منصور ،صائمہ افتخار،،ماریہ ڈار ،عاصمہ شہناز ،عصمت اسامہ شازیہ محمود ،صفیہ ناصر اور دیگر ذمہ داران نے ایک سیاسی جماعت کی ریلی میں لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی حادثاتی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدف نعیم ایک محنتی اور قابل صحافی تھیں جو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل تھیں ۔ یقنا ان کی وفات شعبہ صحافت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ان کی صحافتی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجاۓگاانہوں نے افسوسناک حادثے پر مرحومہ کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے