سابق ایس ایچ او بروری روڈ تھانہ عتیق الرحمن دستی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق ایس ایچ او بروری روڈ تھانہ عتیق الرحمن دستی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سہیل انور ہاشمی نے بروری روڈ تھانہ کے سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر عتیق الرحمن دستی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گرفتاری کے وارنٹ بلوچستان انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن رولز 2011 کی شق 13 کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایک کاروائی کے دوران بروری روڈ تھانہ کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے