خضدار،ایم 8شاہراہ کے لئے زمین فراہم کرنے والے مالکان کو معاوضہ ادائیگی پر پروقار تقریب کا انعقاد

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی ڈپٹی کمشنرخضدارمیجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کے اعزاز میں اہلیان فیروزآباد اور جے یوآئی کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وہ زمین مالکان کہ جنہوں نے اپنی اراضیات ایم 8شاہراہ کے لئے معاوضہ کے ساتھ دیئے تھے ان کی کثیر تعداد اس تقریب موجود اور مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔جے یوآئی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کمشنر قلا ت ڈویژن داؤد خان خلجی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب کا مقصد ان کی محنت اور کوشش و کاوشوں کا اظہار کرنا تھاکہ انہوں نے زمین مالکان کو ان کے اراضیات کا معاوضہ دینے میں کردار ادا کیا اور دیرینہ و مشکل سے مشکل عمل ممکن تر بنایا۔تقریب میں مہمانوں کو تعریفی شیلڈ سے بھی نواز گیا۔تقریب کو جمعیت علمائے اسلام فیروز آباد اور اہلیان فیروز آباد کی جانب سے مشترکہ طور پر آرگنائز کیا گیا۔ اس پرو قار مجلس کو بلدیاتی نمائندہ و جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ طلحہ قمر مولانا جلیل احمد مردوئی مولانا عبدالقدوس مردوئی محمد اسماعیل زہری ٹکری عبدالمنان حافظ محمد مردوئی و ان کے رفقاء نے پروقار بنانے میں کردار نبہایا اور معزز مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہر انہ بھی دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ میں کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی ڈپٹی کمشنر میجر محمد الیاس کبزئی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے معاوضہ ادائیگی کا اتنا بڑا فیصلہ وقت کی مناسبت سے کرتے ہوئے قریبانوے فیصد زمین مالکان کو ان کی زمینوں کا معاوضہ ادا کردیا اس حوالے سے ڈی سی خضدار محمد الیاس کبزئی نے جو تعاون کیا ان کی اس محنت اور جدوجہد کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں میں آج کی اس تقریب کی توسط سے یہا ں یہ اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے بسیار کوشش کے بعد اس عمل کو ممکن بنایاہے اور مالکان کو ان کی زمینوں کا معاوضہ مل چکا ہے اس میں اے ڈی سی جی سراج بلوچ نے بھی کردار نبہایا یہ ایک ایسا مشکل مرحلہ تھا کہ کئی انتظامی آفیسر آئے اور چلے گئے انہوں نے ان فائلوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا تاہم موجودہ انتظامیہ آفیسرز کے اس فیصلے کو بھر پور پذیرائی دینے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے اس مشکل مرحلے کو عبور کرکے عوام کو ان کا معاوضہ ادا کردیا اس اقدام سے ایک تاریخ رقم ہوگئی میں یہ بات بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے اس معاوضہ کی ادائیگی میں کہیں بھی کوئی جانبداری نہیں دکھائی انصاف کے ساتھ اور مخلصانہ کوششوں و نیک نیتی کے ساتھ معاوضوں کے لئے جدوجہد کی او ریہاں کے زمین مالکان کو ان کی رقم دلانے میں کامیاب ہوئے اگر کسی کے دل میں شکوک شبہات ہیں تویہ شکوک و شبہات و ہ دل سے نکال دیں بلاامتیاز تمام طبقات اور تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مالکان کے لئے ہماری کوششیں یکساں رہی اگر دس اور پندرہ فیصد لوگوں کو معاوضہ نہیں ملا ہے تو وہ علاقائی معروضی حالات کی وجہ سے ہوسکتا ہے یا ٹیکنیکل مسئلہ ہوگا اس میں ہماری یا ایڈمنسٹریٹو کا کوئی قصور نہیں ہے جب زمینوں کے معاملات کلیئر ہونگے تب جا کر ان کو بھی معاوضہ مل جائیگا رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کاکہنا تھا کہ بلاوجہ شکو ک وشبہات پیدا کرنے کی گنجائش نہیں ہے یہاں کے زمین مالکان اور عوام اس بات کے خود معترف ہونگے کہ ان کو بلاامتیاز حیثیت دیکر معاوضہ کی ادائیگی کی گئی ہے اس حوالے سے میں فیرو زآباد کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اتنے بڑے مواصلاتی پراجیکٹ کے لئے اپنی زمینوں کو دیا اور آج یہ ایم 8کے نام سے شاہراہ بن رہی ہے جس سے سفری سہولت میسر آئیگی۔ کمشنر قلات ڈویژن داؤد خا ن خلجی کا کہنا تھاکہ ہماری آنکھ اور بازو عوام ہے عوام کے بغیر حکومتی مشینری کا چلنا بھی ناممکنات میں سے ہے عوام ہی کے تعاون سے یہ ملک ترقی کی جانب بڑھ رہاہے اور نظام زندگی چل رہی ہے ایم 8شاہراہ کے لئے عوام نے اپنی جو زمینات فراہم کیئے ہم ان کے قومی خدمت اور رواداری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس حوالے سے میں یہ بات کہوں گا کہ میرے گھر کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں جب بھی عوام کوکوئی مسلہ درپیش ہو یا عوام کی کوئی شکایت ہو تو وہ بلاجھجک میر ے دفتر آسکتے ہیں اورڈپٹی کمشنر کے دفتر کا چکر لگا سکتے ہیں جائز مسائل اور جائز کام میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہوگی اور وہ فوری طو ر پر حل ہوگا کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی کا کہنا تھاکہ روڈ کے لئے قبائل زمین مالکان سے جوزمین حاصل کی گئی تھی ان مالکان اور قبائل میں نوے فیصد سے زائد معاوضہ کی ادائیگی ہوچکی ہے اس کا ریکارڈ موجود ہے انتظامیہ بلاوجہ کسی کی رقم کیوں روکے گی جب کاغذی کاروائی مکمل ہوگی اور سارے ثبوت اور دستاویزات سامنے آئیں گے تو اس زمین مالک کو زمینوں کا معاوضہ ضرور ادا کردیا جائیگا اور ہوا بھی یہی ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار نے تفصیل کے ساتھ بات کی اور تمام صورتحال سے شرکاء کو آگاہ کیاڈپٹی کمشنر خضدار کی محنت اور ان کی کوششیں اس میں شامل تھی کہ لوگوں کو ان کی زمینوں کا معاوضہ بروقت ملا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی تقریب کے منتظمین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اتنا پروقار ماحول بنایا اور ہمیں بات کرنے کا موقع دیا یقینا مواصلات اورشاہراہوں کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے اب حالیہ دنوں میں جب سیلاب آیا تھا تو اس کی وجہ سے شاہراہیں بند تھیں اور تجارت و آمد روفت لوگوں کی بند ہوئی تھی تواس وقت اس کا احساس تھا کہ یہ روڈ اور شاہراہ کی کتنی بڑی اہمیت ہے۔ ایم 8شاہراہ جو کہ نال فیروز آباد اور خضدار سے گزررہی ہے یہ یہاں کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں آمد ورفت کے لئے شاہراہ ملی ہے اور عوام جلد اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں اور فارم ٹومارکیٹ اجناس اور تجارات کے دوسرے سامان پہنچ سکتے ہیں اتنا بڑا فائدہ او رخوبی اس شاہراہ کا ہے اس حوالے سے میں یہاں کے قبائلی افراد اور زمین مالکان کی قومیت حمیت کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ انہوں نے اپنی اراضیات این ایچ اے کو دیئے اور روڈ یہاں بن رہی ہے ہم نے یہ کیا کہ زمین مالکان کو ان کے اراضیات کا معاوضہ ادا کرنے کے لئے ماحول کو سازگار بنایا اور یہ ناممکن اقدام تھا جس کو ہم نے ممکن بنایا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو معاوضہ کی ادائیگی ہوچکی ہے مذید آگے جو کام ہونگے وہ بھی انشاء اللہ ہم کریں گے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ آج جو سپاس نامہ پیش کیا گیا ہے اس کا بھی ہم نے بغور جائزہ لیا ہے اور جائز امور اور جوکہ علاقہ فیروز آباد کے عوام کی ضرورت ہے ان کو حل کردیا جائیگا منشیات اور چور یوں کے روک تھام کے لئے ہم نے میکنزم بنایا ہے اور اس پر بتدریج کام کررہے ہیں اس حوالے سے عوام کو مستقبل میں کوئی بھی شکایت نہیں ملے گی اور وہ مسائل بھی حل کردیئے جائیں گے۔ تقریب سے جمعیت علمائے اسلام خضدار کے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی جے یوآئی فیرو زآباد کے امیر مولانا عبدالحلیم حافظ طلحہ قمر حافظ بلال احمد مردوئی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء احمد گنگو نے بھی خطاب کیا۔جب کہ دیگر مہمانوں میں اے ڈی سی جی سراج احمدپی ایس ٹو ڈی سی مراد احمد گزوزئی بلوچ جے یوآئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل جے یوآئی خضدار کے نائب امیر مفتی عبدالقادر شاہوانی مولانا محمود الحسن قمر مولانا بشیراحمد عثمانی حافظ حمید اللہ مینگل غلام علی بادشاہ رئیس محمد اکبر گنگو ماسٹر الٰہی بخش چنال حافظ عبدالغفور قلندرانی سیف اللہ ساجدی لیاقت بلوچ سعداللہ شاہوانی حافظ محمد انورشاکر سمیت دیگر رہنماء شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے