حکومت کا کسانوں کو 1800 ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مکی تاریخ کے سب سے بڑے کسان پیکیج کا اعلان کردیا، کسانوں کو رواں سال 1800 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان کو زرعی معیشت آگےبڑھاسکتی ہے، پاکستان کی ترقی کا انحصار زرعی ترقی پر ہے۔شہباز شریف نے کہا نوازشریف کے دور میں کھاد آدھی قیمت پر ملتی تھی، اتحادی حکومت نے زراعت کیلئے طویل مشاورت کی۔

وزیراعظم نے کہا سیلاب نے پورے پاکستان میں تباہی مچائی، سندھ میں کھجور کی کھڑی فصل کا نام ونشان مٹ گیا، 40لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہوگئی، باقی صوبوں میں بھی سیلاب سےتباہی ہوئی۔وزیراعظم نے کہا ڈی اے پی کی فی بوری قیمت 11ہزار250 روپے ہوگی، فی بوری 2500 روپے قیمت کم کروائی گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں نوجوانوں کو 50 ارب روپےقرض دیے جائیں گے، وفاق اورصوبے ملکرچھوٹے کسانوں کو8 ارب 20 کروڑ روپے دیں گے۔وزیراعظم نے کہا یقینی بنائیں گے کہ یہ رقم کسانوں کو فراہم کی جائے، یہ رقم پچھلے سال کےمقابلے میں 400 ارب روپے زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے