بھارت میں قدیم پُل منہدم ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 141 ہوگئی

بھارتی گجرات (ڈیلی گرین گوادر) بھارت کے شہر موربی میں دریا کے اوپر تاروں پر بنا ہوا 140 سالہ قدیم پُل مرمت کے 5 ویں روز اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں 141 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے موربی ضلع میں مچھو دریا پر قائم 140 سالہ قدیم پُل کو مرمت کے بعد پانچ دن قبل دوبارہ عوام کیلیے کھولا گیا تھا۔ پل ٹوٹنے کے نتیجے میں اب تک 141 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 177 کو بچا لیا گیا ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جبکہ 500 سے زائد شہریوں نے ایک ساتھ پُل کے ذریعے دریا عبور کرنے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیبل پل دریا کے بیچوں بیچ گرا ہوا ہے اور چند مسافر ٹوٹے ہوئے پل پر کھڑے ہیں جب کہ بقیہ افراد بھی ٹوٹے ہوئے پُل سے آہستہ آہستہ اتر رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پُل سیر وتفریح کا مرکز تھا جسے مخدوش حالت کی وجہ سے بند کیا گیا اور پھر اس کی مرمت کی گئی تھی۔ مرکزی اور ریاستی حکومت نے واقعے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو فی کس 6 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے