کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی چیک پوسٹ کے قریب زوردار دھماکے سے 2راہ گیر زخمی ہوگئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی چیک پوسٹ کے قریب زوردار دھماکے سے 2راہ گیر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر واقع پولیس اور ایف سی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے رکھا گیابم زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو راہ گیراسرار اللہ ولد فیض محمد اور ایان ولدتوصیف جاوید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول اوربولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے