کراچی: ٹریفک جام میں شہریوں کو لوٹنے والے 8 رکنی گروہ کے 4 ملزم گرفتار

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے ضلع سینٹرل کی سر سید ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں نوید، ساگر عباسی، آصف اور رضا عباس شامل ہیں جن کے قبضے سے 10 موبائل فون، 4 پستول 8 راؤنڈ، پرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان قیوم آباد اور سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور قیوم آباد سے سرجانی کے روٹ پر ہی واردات کرتے ہیں۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ بلوچ کالونی پُل، حسن اسکوائر، لیاقت آباد اور ناگن چورنگی برِجز پر ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹتے اور فرار ہو جاتے ہیں، ملزمان کا 8 رکنی گروہ ہے جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ چار چار موٹر سائیکل پر 8 ملزمان مسلح سوار ہوکر چائے کے ہوٹلوں پر بیٹھے ہوئے شہریوں کو بھی لوٹتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے