نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی چین کے سفیر سے ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی چین کے سفیر سے اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے کانگریس کے انعقاد اور تیسری بار شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چین کا سکریٹری جنرل اور چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان سے اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے پیش نظر بہت بڑی آبادی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے پاکستان کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں بلوچستان و سندھ اور پنجاب کے کوہ سلیمان علاقے راجن پور، تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی خان کے علاقے متاثر ہوئے۔ لوگوں کے فصلات و بندات اور مال مویشیوں سمیت گھر بار بڑی طرح متاثر ہوئے ہیں اور سینکڑوں افراد جان بحق ہوگے ہیں جن کی بحالی کے لیے بہت بڑے مالیاتی مدد کی ضرورت پڑھ رہی ہے انھوں نے کھاکہ پاکستان کی معیشت پہلے سے بحران میں مبتلا ہے اور پاکستانی معیشت اس قابل نہیں کہ متاثرہ علاقوں اور خاندانوں کی مکمل بحالی کو ممکن بناسکے اس حوالے سے بین الاقوامی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ چین کی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی آف چین نے متاثرین کی بحالی میں مثبت رول ادا کیا ہے اور حکومت پاکستان کی بھر پور امداد کی ہے تاہم اس امداد کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ مکمل طور پر متاثرین کی مکمل بحالی ممکن ہوجائے ان کی معیشت اور گھر بار کی تعمیر دوبارہ ممکن ہو جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے