لاہور کے مارکیٹ سے خریداری کیلئے جانے والا سوات کا تاجراغوا

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)لاہور کے تھانہ سول لائنز کے علاقے سے سوات کا تاجر مبینہ طور پراغوا ہو گیا ، 29 سالہ فیاض، شاہ عالم مارکیٹ سے مال خریدنے کی غرض سے آیا تھا۔پولیس کے مطابق مبینہ طور پر اغوا ہونے والا سوات کا تاجر فیاض، شاہ عالم مارکیٹ سے مال خریدنے آیا تھا۔پولیس نے مبینہ مغوی تاجر فیاض کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ملزم میرے بھائی کو ورغلا کر ساتھ لے گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مبینہ مغوی تاجر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے