سپریم کورٹ ، بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے پر کمیشن بنانے کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ نے بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے کے معاملے پر کمیشن کی تشکیل کے خلاف حکومتی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
سپریم کورٹ نے بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ طلبا کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کرے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا کی درخواستوں پر کمیشن تشکیل دیا تھا تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔