زہری میں پے درپے واردات علاقے کے امن وامان کوتباہ کرنے کی ایک گہری سازش ہے، میر اسرار زہری

خضدار (بیورو رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی قائد سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہی کہ تحصیل زہری میں نوجوان تاجر حفیظ اللہ لوٹانی زہری کا دن دہاڑے سرعام قتل قابل مذمت اقدام ہے، زہری میں پے درپے واردات علاقے کے امن وامان کوتباہ کرنے کی ایک گہری سازش ہے، زہری میں بدامنی پیدا کرنے والے قوتیں علاقہ عوام کو خوف وہراس کے ماحول میں دھکیلنے اور عوام کوگھروں میں محصور کرنے کی حربے استعمال کررہی ہے جوکہ علاقہ عوام کے چین وسکون برباد کررہی ہے آجکل زہری علاقہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے، دن دہاڑے، سرعام لوگوں کی ٹارگٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے علاقہ میں قتل و غارت گری روز کا معمول بن گئی ہے، عوام بدامنی کی وجہ علاقہ سے نقل مکانی اور ہجرت پر مجبور ہوگیا ہے، زہری میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان تاجر شہری عدم تحفظ کا شکار ہورہا ہے اسطرح کے خوف کے ماحول میں پرامن شریف شہریوں اور سیاسی لوگوں کا علاقے میں رہنا مشکل ہوگیا ہے، علاقہ میں بدامنی کرنے والے قوتیں پرامن شہریوں کو اپنے آباو¿ اجداد کے علاقے سے راہ فراراختیار کرنے پر مجبور کررہے ہیں، پرامن تاجر سیاسی لوگوں کا قتل زہری علاقے کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دے رہا ہے، علاقے کے عوام میں فسادات کا بیج بویا جارہا ہے، اس سے علاقے کا امن مزید تباہی وبربادی کی طرف جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے قائد سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر اسراراللہ خان زہری نے کہاکہ زہری علاقہ کے سیاسی کارکنوں اور تاجروں شریف شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے عوام کو خوف کے ماحول میں دھکیل دے رہے ہیں یہ زہری علاقہ کے پرامن سیاسی لوگوں کے سوچ وفکر کے خلاف گہری سازش ہے۔ میر اسراراللہ خان زہری نے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ زہری علاقہ کے خیرخواہ وعلاقہ معتبرین کی کمی بہت محسوس ہورہا ہے، اب زہری علاقہ میں پرامن شریف شہریوں کے لئے رہنے کی جگہ نہیں رہی، علاقہ قاتلوں، چوروں ڈاکوو¿ں، رہزنوں، غنڈہ گردوں، اشتہاریوں کی آما جگاہ بن چکا ہے، پرامن شریف شہریوں تاجروں سیاسی ورکروں کی زندگی غیرمحفوظ ہے علاقہ کے امن مکمل طور پر داو¿ پر لگ گیاہے میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے زہری علاقہ میں دن دہاڑے لوگوں کا قتل عام کرکے قاتلوں کا بآسانی فرار ہونا سمجھ سے عاری ہے، زہری میں لوگوں کے جان ومال عزت ونفس غیر محفوظ ہے، علاقہ قاتلوں کے کنٹرول میں آگیا ہے، انتظامیہ کی رٹ نام کی چیز رہ گئی ہے، ایک چھوٹی تحصیل میں پانچ سو دکانوں کے دیہات کے بازار میں گھس کر لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اور قاتل تسلی سے فائرنگ کرکے فرار ہوجاتے ہیں، علاقے میں جتنی وارداتیں ہوئی ہیں انکا ایک بھی مجرم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔ میر اسراراللہ خان زہری نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگر اختیار داران تحصیل زہری سے خوف کے ماحول کو ختم کرکے یہاں کے پرامن شریف شہریوں کے جان ومال کو تحفظ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے