ایران سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں تکینکی خرابی کے باعث بلو چستان کے 3اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایران سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں تکینکی خرابی کے باعث بلو چستان کے 3اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے آنے والی 132kv جیکی گور-مند ٹرانسمیشن لائن میں تکینکی خرابی کے باعث مکران کے تینوں اضلاع کے مند،تْمپ،تْربت،گوادر، انڈسٹریل، ڈیپ سی پورٹ، پسنی، اورماڑہ پنجگور اورہوشاب گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے بعد مکران کے تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی ایران کی جانب سے بجلی کی بندش پر مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔