لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع لسبیلہ میں ہفتہ کی سہ پہر تین بجکر 58منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ کی شدت 3.9اور گہرائی دس کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز ضلع لسبیلہ میں بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقے باد ل خان گوٹھ سے 25دور جنوب میں تھا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے