سی ٹی ڈی نے ریٹائرڈ جسٹس مسکانزئی کے قاتل کوگرفتار کر لیا ہے، فرح عظیم شاہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ہمارے ملک کو مخلص لوگوں کی ضرورت ہے جو صرف پاکستان کے بار ے میں سوچیں،سی ٹی ڈی نے ریٹائرڈ جسٹس مسکانزئی کے قاتل کوگرفتار کر لیا ہے، حالیہ سیلاب سے 32اضلاع متاثرہوئے تھے اب نقصانات کے لئے حتمی سروے مکمل ہو رہا ہے، گزشتہ دنوں ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی نے اہم پریس کانفرنس کی،تمام ادارے ہماری فرنٹ لائن ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں بلو چستان کے 32اضلاع متاثرہوئے تھے اب نقصانات کے لئے حتمی سروے مکمل ہو رہا ہے،ہم نے بحالی کا کام بھی شروع کررکھا ہے وفاقی اداروں کا بھرپور تعاون بھی ہے،مکانات کے تعمیرات شروع کی گئی ہے تمام نقصانات کا اضلاع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی نے ریٹائرڈ جسٹس مسکانزئی کے قاتل کوگرفتار کر لیا ہے، جب سے ہوش سنبھالا تو سن رہے ہیں کہ ملک نازک دور سے گزار رہا ہے ہمارے ملک کو چند مخلص لوگوں کی ضرورت ہے جو صرف پاکستان کا سوچیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی نے اہم پریس کانفرنس کی تمام ادارے ہماری فرنٹ لائن ہے تمام اہم سیاسی لیڈرز سے دارخوست ہے کہ ذات کی نفی کرکہ پاکستان کی سالمیت کے بارے میں سوچیں۔ انہوں نے کہاکہ میں تمام سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں پاکستان کی عوام سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے یوتھ اور خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے نوجوانوں کو کاروبار کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے