دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سی ٹی ڈی اوردیگرسیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جسٹس (ر) محمد نور مسکانزئی شہید کے قتل میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کامیاب کاروائی پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ امن کے قیام کے لئے صوبے کے پر عزم عوام کا تعاون قابل قدر ہے،ہمارے سیکورٹی ادارے جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے۔