بلو چستان بورآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے زیراہتمام انٹرسٹی فٹ بال ٹو رنمنٹ منعقد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان بور آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کے زیر اہتمام انٹرسٹی فٹ بال ٹو رنمنٹ منعقد کیاگیا۔ ٹور نمنٹ کے مہمان خاص صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری تھے۔ فائنل میچ تعمیر تو پبلک کالج کوئٹہ اور گور نمنٹ سائنس کالج کے درمیان کھیلا گیا، تعمیر نو پبلک کالج کوئٹہ نے گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ کی فٹ بال ٹیم کو پلینٹی ککس پر شکست دے کر یہ ٹور نمنٹ اپنے نا م کر لیا۔ تعمیر نو پبلک کالج کوئٹہ کی فٹ بال ٹیم نے مجمو عی طو ر پر بہترین کھیل کا مظاہر کیا جس کی وجہ سے تعمیر نو پبلک کالج کی فٹ بال ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ اس فائنل فٹ بال م یچ کو دیکھنے کے لئے پر نسپل پروفیسر عابد مقصود تعمیر نو پبلک کالج کوئٹہ اور پرنسپل گور نمنٹ سائنس کالج بھی موجود تھے۔ بیشتر کالجوں کے پرنسپلز اور بورڈ کے آفسران موجود تھے۔ آخر میں صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے دونوں ٹیموں کو ایک ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے