بلوچستان،سیلاب سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت مکمل، گیس کی سپلائی بحال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع بولان میں سیلاب سے متاثرہ 24 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت مکمل ہوگئی، جس کے بعد گیس کی فراہمی بحال کردی گئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے علاقے بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے نے سیلاب سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی ہے اور 24 انچ قطر کی پائپ لائن کو کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں گیس فراہم کرنیوالی لائن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے تاہم کوئٹہ کے شہریوں کو چند گھنٹوں تک گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران گیس پریشر بحال ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے