اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے،عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ میری طرف سے آرمی چیف کو توسیع دینے کی آفر تک وہ یہ فیصلہ کرچکے تھے کہ رجیم چینج کو نہیں روکیں گے، یہ روک سکتے تھے انہوں نے نہیں روکا کیوں کہ پاور تو ان کے ہاتھ میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔ایوان صدر میں ہوئی ملاقات پر عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ ملاقات چھپ کر نہیں ہوئی تھی بس اسے عام نہيں کیا تھا کہ مذاکرات ہورہے تھے، اس میٹنگ کا صرف ایک مقصد تھا صاف اور شفاف الیکشن۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے