چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کردی ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ کی بطورجج سپریم کورٹ سفارش کی جاچکی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے