نوابزادہ چنگیز مری کی نواب اسلم رئیسانی کے گھر آمد ،انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبائی وزیر اور نوابزادہ چنگیز مری کی سابق وزیراعلٰی بلوچستان چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی کے گھر آمد اور انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق صوبائی جنرل سیکریٹری سیدال خان ناصر اور پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی اطلاعات سیکریٹری نصیرخان اچکزئی انکے ہمراہ تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق صوبائی جنرل سیکریٹری سیدال خان ناصر اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات نصیرخان اچکزئی نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان میں پوری طرح فعال کریں گے کوئٹہ، ژوب،سبی، رخشان، قلات، مکران ڈویژنز میں پارٹی کے سنئیر ساتھیوں کے ساتھ پارٹی کو بلوچستان میں پوری طرح فعال اور مزید متحرک کرنے کے لئے بلوچستان کے ہر اسٹیک ہولڈر سے رابطے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان یہ ثابت کریگی کہ بلوچستان پارٹی کا دوسرا گھر ہے بلوچستان میں آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی اور دوبارہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کا قلعہ بنائیں گے بلوچستان کے ہر گھر میں مسلم لیگ ن کا جھنڈا لہرائیں گے مسلم لیگ ن کے کارکن آج بھی پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے