میرا نام ہٹ لسٹ پر ہے اور مرنا قبول ہے،سینیٹر مشتاق احمد خان

سوات (ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ میرا نام ہٹ لسٹ پر ہے اور مجھے مرنا بھی قبول ہے۔سوات میں سول سوسائٹی اور قومی جرگہ کے زیر اہتمام بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ انہیں حقوق کی بات نہ کرنے کا کہا گیا ہے، میں مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما احمد کنڈی نے کہا کہ بے اختیار صوبائی حکومت کو ہمارے مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے