ملک میں بدمعاشی اور پیسے کی سیاسی اورکھیل ختم ہوگیا ہے،لالا یوسف خلجی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ ملک میں بدمعاشی اور پیسے کی سیاسی اورکھیل ختم ہوگیا ہے اگر ہم پاکستان کو خودشحال اور آباد دکھنا چاہتے ہیں تو ہرادارے اورسیاسی جماعتوں کو اپنے دائرہ کار میں ڑہتے ہوئے کام کرناہوگا پاکستان کو ترقی دینے کیلئے پیسے نہیں بلکہ خلوص کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان امن جرگے کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے قبائلی عمائدین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔لالا یوسف خلجی نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ہرنعمت اور قدرتی وسائل سے نوازا ہے پاکستان کو بیرونی نہیں بلکہ اندرونی دشمنوں سے خدشہ ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں،پاک فوج، الیکشن کمیشن آف پاکستان اوردیگراداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے پیسے اور بدمعاشی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے اب پاکستان کے عوام کوایسے نمائندوں کی ضرورت ہے جو خلو ص دل اورنیت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ کل انہی نوجوانوں نے بڑے ہوکر ملک وقوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک اورقوم ترقی نہیں کرسکتی نوجوانوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے ملک کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں کیونکہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے بہت جانی و مالی قربانیوں کے بعد حاصل کیاجس کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔