عمران نیازی ملک توڑنے اور انتشارپھیلانے کے ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں،ماہ جبین جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدرماہ جبین جمالی نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک توڑنے اور انتشارپھیلانے کے ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں دوسروں کوچو رکے القابات سے نوازنے والا خود سند یافتہ چور ثابت ہوچکا ہے،اداروں کے سربراہوں پر الزامات کسی بھی طرح ملک اورقوم کے مفاد میں نہیں ترجمان آئی ایس پی آراور ڈی جی آئی ایس آئی عمران نیازی کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ماہ جبین جمالی نے کہا کہ عمرن نیازی اقتدارکھو جانے کے بعد اپناذہنی توازن کھوچکا ہے اور وہ مسلسل اداروں اور سیاسی قائدین پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاکر عوام کو انتشار دلانے کی کوششوں میں مصروف تھا ترجمان آئی ایس پی آراور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے یہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان دن کے اجالے میں اداروں کے خلاف باتیں اور انہیں غدار قراردیتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں انہی اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا لانگ مارچ دراصل ملک میں انتشارپھیلانے اور ملک توڑنے کی سازش ہے جسے پاکستان کے عوام مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں ان میں سے ایک وعدہ بھی وفا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی ترجمان ہے اورانشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی ملک کو ترقی اور خؤشحالی کی راہ پر گامزن کریگی اورعمران نیازی کی ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور عوام اپنے ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔