حکومت بلوچستان تعلیم کے معاملے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،حاجی طور اتمانخیل

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کنٹرولر بورڈ عبدالسلام ترین کی دعوت پر صوبائی وزیر سمال انڈسٹریز حاجی طور اتمانخیل نے لورالائی بورڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ کنٹرولر کا کہنا تھا کہ 11 اضلاع پر مشتمل لورالائی بورڈ کے بلڈنگ کی حالت خستہ حال ہے جسے تعمیر کرنے کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔ 2011 میں کابینہ کی منظوری کے بعد لورالائی بورڈ کو خودمختار بورڈ کا درجہ دیا گیا لیکن تاحال نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ کہ ڈپٹی کمشنر و کمشنر کی سفارشات کی روشنی میں بورڈ کے موجودہ بلڈنگ کو بورڈ آف ریونیو سے الاٹمنٹ کی منظوری دی جائے۔ صوبائی وزیر نے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لورالائی بورڈ سے ہمارے بچوں کا مستقبل جڑا ہے حکومت بلوچستان تعلیم کے معاملے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ طلباء کی آسانی کے لئے لورالائی بورڈ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔ اس دوران سینئر کلرک لورالائی بورڈ ظفر خان نے سپاسنامہ پیش کیا۔ بورڈ کی جانب سے حاجی غلام محمد، نواب خان، لعل خان،صورت خان اور سردار خان موجود تھے۔ جبکہ محکمہ تعلیم لورالائی کی طرف سے سینئر استاد نقیب اللہ عبداللہ زئی اور حاجی امیر محمد سلیمان خیل نے خصوصی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے