بلوچستان میں تعلیم کی فروغ اور تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے،عبدالرؤف بلوچ

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری ایجوکیشن سکولز بلوچستان عبدالرؤف بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کی فروغ اور تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی اور ریکوڈک منصوبہ کے ساتھ ملحقہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر کمیونٹی اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی عبدالستار لانگو بھی تھے سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان عبدالرؤف بلوچ نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کے تحت نوکنڈی اور ریکودک منصوبے کے ساتھ ملحقہ علاقوں کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا،اساتذہ اور کمیونٹی سے ملاقاتیں کیے اور یہاں پہ تعلیم کی فروغ اور تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے اور اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے بغیر ترقی کا خواب ناگزیز ہے انہوں نے کہا کہ ہمے بوائز پرائمری سکول کو ہائی لیول اور پرائمری سکول دوربن چاہ کو مڈل لیول تک اپگریڈ کرنے کی پرپوزل وزیراعلی بلوچستان کو پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ نوکنڈی اور گردونواح کے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی کمی درس وتدریس کو آگے بڑھانے میں بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ان آسامیوں کو پر کرکے یہاں کے تعلیمی مسائل کو حل کیے جائینگے سیکرٹری ایجوکیشن سکولز عبدالرؤف بلوچ نے ڈی ای او عبدالستار لانگو کے ہمراہ نوکنڈی کے تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کیا اساتذہ کی رجسٹر حاضری کو چیک کیے،کلاسز کا معاہنہ کیا،طلباء و طالبات سے مختلف مضامین کے سوالات پوچھے جنکا بچوں نے تسلی بخش جوابات دئے اس دوران انہوں نے بچوں سے اسباق کی پڑھائی بھی کی متعدد بچوں کو نقد انعامات بھی دئیے علاؤہ ازیں بوائز ہائیر سیکنڈری سکول میں ڈی ای او عبدالستار لانگو نے سیکرٹری ایجوکیشن سکولز عبدالرؤف بلوچ کو ضلع چاغی کے تعلیمی اداروں کے مسائل،اساتذہ کے مسائل اور دیگر حل طلب مسائل پہ ایک تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن سکولز عبدالرؤف بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت ضلع چاغی کے تعلیمی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے بند سکولز کو کھولنے اور اسٹاف کی کمی کو دور کرکے تعلیم کی فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے