ایران میں مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں میں مزید 3 مظاہرین جاں بحق
تہران (ڈیلی گرین گوادر) ایران میں مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مزید 3 مظاہرین جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں اخلاقی پولیس کی حراست میں نوجوان خاتون مہسہ امینی کے چہلم پر کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ایران کے دارالحکومت تہران کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ مغربی قصبے مہاباد میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران تین مظاہرین ہلاک ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر خرم آباد کے قریب ایک قبرستان پر بھی فائرنگ کی۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بدھ سے اب تک سکیورٹی فورسز نے آٹھ افراد کو ہلاک کیا ہے۔غٖیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے مہسا امینی کے اہل خانہ کو ان کے آبائی شہرسقز میں واقع گھر میں نظربند کر دیا ہے۔