کشمیر کا یوم سیاہ انسانی تاریخ کے ایک سیاہ باب ہے، سردار محمد صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ کشمیر کا یوم سیاہ انسانی تاریخ کے ایک سیاہ باب ہے،75سال گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و ستم کا شکار ہیں،کشمیر میں رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی انسانی اور جمہوری حق ہے،انسانی آزادی کی بات کرنے والی مہذب دنیا کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جبر کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، کشمیریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ان کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کر سکتا،آج مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی جیل دکھائی دیتا ہے،ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق استصوب رائے کے مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت رائے شماری کے ذریعے حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سا ت دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو توڑنے سے قاصر ہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہر دس کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، پاکستان سات دہائیوں پر مشتمل کشمیری عوام کے آزادی کے سفر میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں جس طرح کشمیریوں نے قربانیاں دیں، اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے