وزیراعلیٰ بلوچستان کا مٹھا خان کاکڑ کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بی اے پی کے رکن صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے انکی شمولیت کے نوٹیفیکیشن کا اجراء جلد متوقع ہے۔باوثوق زرائع کے مطابق مٹھا خان کاکڑ کو آئندہ چند روز میں صوبائی کابینہ میں شامل کر لیا جائے گا اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سے یہاں ملاقات بھی کی ہے جس میں ژوب کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ کی جانب سے مٹھا خان کا کڑ کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے