فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کو درکار وسائل کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے گی،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ دستیاب وسائل میں بہتر کام کر رہے ہیں،افسران ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سیکرٹری صحت حافظ محمد طاہر کے ہمراہ فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ چیف ایگزیکٹیوفاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کے مختلف شعبوں،زیر تعمیر تھراسک سرجری وارڈ کا معائنہ اور6 بستروں پر مشتمل وینٹیلٹر آئی سی یو اور آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔چیف ایگزیکٹیوپروفیسر ڈاکٹر شیرین خان نے فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ سے متعلق چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو تفصیلی بریفننگ دی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کو درکار وسائل کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے گی، موجودہ ہسپتال انتظامیہ کی کوششیں اچھی اور بار آور ثابت ہورہی ہیں مکمل سپورٹ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ فاطمہ جناح چیسٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ دستیاب وسائل میں بہتر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں اس موقع پر ڈاکٹر صادق بلوچ، ڈاکٹر زبیر کاکڑ، ڈاکٹر ہدایت اور سول انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے