ضلع چاغی کی تعمیر وترقی اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے وزیراعلی بلوچستان کی سربراہی میں اقدامات کئے جائینگے، میراعجاز سنجرانی

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان کے سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کو حکومت بلوچستان کے سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک مراسلے کے تحت وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کوآرڈینیٹر تعینات کی گئی ہے کوآرڈینیٹر میراعجاز جان سنجرانی نے صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نے جس اعتماد کا اظہار کرکے مجھے یہ ذمہ داری سونپی ہے انشاء اللہ ان کے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے اور بلا رنگ ونسل پورے صوبے کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی وزراء اعلی نے مجھے بطور کوآرڈینیٹر کام کرنے کا موقع دیا تھا جہاں پورے بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے سمیت عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے وزیراعلی بلوچستان کی سربراہی میں اقدامات کئے جائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے