صحافی ارشد شریف کی کینیا میں شہادت کے واقعہ پر تشویش ہے، بلوچستان لیبر فیڈریشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان خان زمان حاجی بشیر احمد قاسم خان حاجی عبدالعزیز شاہوانی عبدالمعروف آزاد عابد بٹ نور الدین بگٹی عارف خان نچاری ملک وحید کاسی فضل محمد یوسفزئی ظفر خان رند دین محمد محمد حسنی میر زیب شاہوانی سیف اللہ ترین حبیب اللہ لانگو حاجی غلام دستگیر اور دیگر مزدور رہنماؤں نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمتکرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے مزدور رہنماؤں نے کہا کہ سیئر اینکر و صحافی کی کینیا کے شہر نیروبی میں شہادت کا واقہ انتہائی افسوس ناک عمل تھا جس سے پورے ملک کے صحافتی اور سماجی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ مزدور رہنماؤں نے سینئر صحافی ارشد شریف کے سوگوار خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شہید صحافی ارشد شریف کیلئے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے