بلوچستان کے تمام اضلاع میں میں ڈیٹا بیس مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور و چیئرپرسن ویمن پارلیمنٹرین کاکس ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہے بلوچستان میں بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج معالجے کے درمیان غیر معمولی دورانیہ شرح اموات میں اضافے کا باعث ہے جس کا سدباب ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام اور یو این ایف پی  کے اشتراک سے منعقدہ بریسٹ کینسر آگاہی پروگرام سے بحیثیت مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کیا  ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں گو کہ وسائل کم ہیں تاہم ان کا درست استعمال درپیش مسائل کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے دستیاب وسائل کے غیر ضروری استعمال کو بتدریج کم کرتے ہوئے ان وسائل کا رخ انسانی زندگیوں کے تحفظ کے منصوبوں کی جانب موڑنا ہوگا  اور ہمیں اپنی ترجیحات کا ازسر نو تعین کرنا ہوگا بلوچستان میں ستر سالوں سے جو مسائل چلے آرہے ہیں اب ان کا حل غیر روایتی طریقوں سے تلاش کرنا ہوگا اور اب سوچ بچار کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پبلک پالیسی کی تشکیل کے لئے مصدقہ اعداد و شمار کی دستیابی اشد ضروری ہے اس ضمن میں بلوچستان کے تمام اضلاع میں میں ڈیٹا بیس مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے وزرات سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے تقریب سے کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن بلوچستان کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین، بی آر ایس  پی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سراج الدین غوری، یو این ایف پی اے کی انیتا آہوجہ، جہاں آراء تبسم، شاہدہ حبیب علیزئی،  رخسانہ بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے