بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پولیورضاکاروں کی سیکورٹی پرماموراہلکاروں کی شہادت پرفاتحہ خوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پشین اور چمن میں پولیورضاکاروں کی سیکورٹی پر مامو ر اہلکاروں کی شہادت اور سرجن ڈاکٹر عبدالطیف کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اے این پی کے صوبائی صدر و بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے پشتون اضلاع میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعات کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ پشتون اضلاع میں شدت پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ پشین اور چمن میں پولیو رضا کاروں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بناکر انہیں شہید کیا گیا ہے انہوں نے استدعا کی کہ شہید اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی جائے جس پر ایوان چمن،پشین اور مستونگ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے پولیس اور لیویز اہلکاروں ڈاکٹر سرجن عبد الطیف کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے