ایران میں مزار پر دہشت گردوں کا حملہ ،15 زائرین جاں بحق

تہران(ڈیلی گرین گوادر) ایران میں مزار پر دہشت گردوں کے حملے میں 15 زائرین جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق تین مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں زائرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد دو حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایک حملہ آور فرار ہو گیا۔ حملے کے ذمہ داروں کے حوالے سے فی الوقت کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔صدر ابراہیم رئیسی کہتے ہیں ایران مزار پر حملے کا جواب دے گا۔ ایران کے دشمن دہشت گردی کے ذریعے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے