افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے،صوبائی مشیر داخلہ

کوئٹہ(اڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کو کنٹرول کر نے کے لئے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے،افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے،ناحق لوگوں کا مزید خون بہانے نہیں دیں گے، کوئٹہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے امن وامان کی مخدوش صورتحال سے متعلق آج امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے،عمران خان اداروں کے خلاف بیان دے کر ملک دشمنی کر رہے ہیں،ارشد شریف کا قتل دشمن کی چال بھی ہو سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلو چستان اسمبلی میں میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے پولیو ورکرز کی سیکورٹی پر تعینات لیویز اہلکاروں کو شہید کیا گیاآج امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے،میں کوئٹہ میں نہیں تھا واپس آتے ہی واقعات کا نوٹس لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے واقعات میں پاکستان تحریک طالبان ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کے آنے سے امید تھی کہ افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی لیکن ٹی ٹی پی کو بھارت استعمال کر تے ہوئے افغانستان کی سر زمین استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک دشمنی میں اتنا آگے چلے گئے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو خود فرنٹ پر آنا پڑا ہے فوج قربانی دیکر ملک کو محفوظ بنا رہی ہے،عوام اداروں کے خلاف زہر اگلنے والوں کا ساتھ نہ دیں غیر ملکیوں کی سیکورٹی کیلئے اسپیشل یونٹ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اداروں کے خلاف بیان دے کر ملک دشمنی کر رہے ہیں احتجاج جمہوری حق ہے لیکن اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کی اجازات نہیں ہے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو بلوچستان میں سیکورٹی دینگے۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کیلئے رابطہ نہیں کیاگیا لیکن ہم سیکورٹی دینگے لانگ مارچ کو تھریٹس ہیں بلوچستان میں ویسے ہی حالات بہتر نہیں ہیں غیر ملکیوں کی سیکورٹی کیلئے اسپیشل یونٹ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان آ نے والے غیر ملکیوں کی ذمہ داری ہماری ہے باہر بیٹھے لوگوں کو کہتے ہیں کہ مذاکرات کریں باہر بیٹھے لوگوں کو پاکستان میں خون بہنے نہیں دینگے۔انہوں نے سینئر صحا فی ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کمزور نہیں کہ ایک سوال کرنے والے صحافی کی جان لے لے ارشد شریف کا قتل دشمن کی چال بھی ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے