اراکین اسمبلی عوام کے منتخب نمائندے ہیں انہیں عوام کوتحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، نصر اللہ زیرے
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اسمبلی میں نصر اللہ زیرے نے کہاکہ اراکین اسمبلی عوام کے منتخب نمائندے ہیں انہیں عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ حالیہ چند دنوں میں پشین چمن اور مستونگ میں لیویز اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا سابق چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا ایسے حالات میں اراکین اسمبلی عدم تحفظ کا شکار ہیں تاہم افسر شاہی کے آگے پیچھے درجنوں اہلکار تعینات ہیں