آنے والادور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے،سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے آنے والادور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے عوام نے بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں پر جس اعتمادکا اظہار کرکے انہیں کامیاب بنایا ہے انشاء اللہ عام انتخابات میں بھی کامیابی پیپلز پارٹی کے قدم چومے گی، عمران نیازی لانگ مارچ اور اداروں پر بے بنیاد جھوٹے الزامات لگاکر ملک میں انتشارپھیلانے کی مذموم سازش کررہے ہیں عوام انکے اصل چہرے کو پہچان چکے ہیں انکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سردار نور احمد بنگلزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاسم خان اچکزئی، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سردار عمران بنگلزئی،، خواتین ونگ کی صوبائی صدر غزالہ گولہ سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ، سینئر نائب صدر کلثوم افتخار، نائب صدر ماجبین خالد جمالی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ساجدہ بنگلزئی، ضلع مستونگ کے صدر ضیاء الحق ابابکی، ندیم احمد خان سکینہ عبداللہ خان، قلات ڈویژن کی صدر رابعہ ملک خواجہ خیل ودیگر نے جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان شعبہ خواتین قلات ڈویژن کی صدر رابعہ ملک خواجہ خیل کی سربراہی میں پڑنگ آباد میں خواتین ک پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرصوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین، رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی، صوبائی رہنما نوابزادہ شادین شاہوانی، شعبہ خواتین کی صوبائی نائب صدر پروین مینگل، روزینہ شکور، زمر خواجہ خیل ودیگر بھی موجود تھیں۔مقررین نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا نصف حصہ ہے جنہیں ہر شعبہ زندگی میں مناسب نمائندگی دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والی خواتین پارٹی پیغام کو گھرگھرپہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پرپہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ہے پارٹی کو ہر دور میں ختم کرنے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے عوام کے دلوں سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں فعال ہورہی ہے مستونگ جیسے پسماندہ علاقے سے سینکڑوں خواتین کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ پیپلز پاڑٹی ہی عوام کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ہمیشہ قوم کے سامنے جھوٹ بولاہرروزدوسروں کوچورکہنے وا لی پی ٹی آئی کواپنے خودساختہ لیڈرکی نااہلی کے بعدڈوب مرناچاہئیکپتان جس زبان سے اپنے سیاسی مخالفین پر وار کرتا تھا آج خوداسی وار کا شکار ہوگیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ غیر حقیقی ہے عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیاریاست مدینہ کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے قوم کو بیروزگاری مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی لانگ مارچ اور مسلسل اداروں پرالزام تراشی کرکے ملک میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم سازشوں میں مصروف عمل ہے پاکستان کے عوام عمران نیازی کے اصل چہرے سے واقف ہوچکے ہیں اب وہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے