چارسدہ میں سوتیلی ماں نے دو بیٹیوں کو زہر دیکر قتل کر دیا

چارسدہ(ڈیلی گرین گوادر) چارسدہ کے تھانہ سرڈھیری کی حدود فارم کورونہ میں سوتیلی ماں نے دو بیٹیوں کو زہر دے کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق آٹھ سالہ منیبہ اور چھ سالہ سنیرا کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں، بچیوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔

جاں بحق ہونے والی کمسن بچیوں کی والدہ نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کر لی ہے جبکہ پولیس نے تاحال ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا ہے۔متاثرہ خاندان کا تعلق نوشہرہ سے ہے جوکہ کچھ عرصہ پہلے نوشہرہ سے منتقل ہوکر چارسدہ میں کرائے کے گھر میں مقیم تھا۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کے والد فرمان محنت مزدوری کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے