پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے 27اکتوبر 1947ئکو بھارت نے سرینگر پر غاصبانہ قبضے کے لئے اپنی افواج جموں وکشمیر میں اتاریں جس کے خلاف کشمیریوں کی تحریک حق خود ارادیت گزشتہ 75 سالوں سے جاری ہے 27 اکتوبر یوم سیاہ کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لاکھوں کشمیریوں کیانسانی حقوق کو غضب کیا گیا ہے جس سے ایک بڑے انسانی المیہ نے جنم لیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے سنگین انسانی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیئے اور اقوام متحدہ کی قراداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا چاہیے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اے کو ختم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا اور وہاں غیر کشمیریوں کو آباد کیا گیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی متنازع حیثیت بدلنا ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم کا دکھ ہر پاکستانی محسوس کرتا ہے اور بلوچستان کے عوام بھی ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعلء نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کامیابی کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے