پاکستان انتشاری سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے،نواب ثناء اللہ خان زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ معروف ٹی وی اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت پر انتہائی دکھ ہے اللہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائیں اس واقعے کی آڑ میں پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنا سوشل میڈیا پر مہم چلانا قابل مذمت اور ناقابل معافی جرم ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان سے باہر ہوا ہے وزیراعظم پاکستان نے اس کی تحقیقات کے لئے باقاعدہ جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے کچھ غیر سنجیدہ ضدی اناپرست نابالغ سیاستدان ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے شہید ارشد شریف کی شہادت کو اپنے سیاسی دکانداری کے لیے استعمال کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت اور افسوس ناک عمل ہے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ ریاستی اداروں کے کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کے لئے مہم چلانا ادروں کو کمزور کرنا پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کے مترادف ہے۔حکومت ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے ایکشن لناچاہیے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ عمران نیازی اقتدار کے اتنے بھوکے نکلے ہے کہ ان کو نہ ملکی مفادات کا خیال ہے نہ ریاستی اداروں کا احترام ہے۔پاکستان انتشاری سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے موجودہ اتحادی حکومت نے پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے جس محنت اور لگن سے کام کر رہا ہے وہ قابل تعریف ہے پاکستان کی بہتر معاشی صورتحال عمران نیازی کو ہضم نہیں ہو پارہا ہے اس لیے انہوں نے جمعہ کو ایک جمہوری حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے عوام جس طرح ان کی نا اہلی پر سڑکوں پر نہیں نکلی جمعہ کا لانگ مارچ بھی عوام مسترد کردی گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے