بولان میں نامعلوم افراد کا تھانے پر دستی بم حملہ،ایک پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع بولان کے قریب رات گئے ہونے والے دھماکے میں پولیس اہکار شہید ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں رات گئے نامعلوم افراد نے تھانے پر ہینڈ گرنیٹ بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اہلکار سپاہی عابد حسین سولنگی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار بھاگ شہر کا رہائشی تھا، تھانے پر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے