ایف سی قلات اسکاؤٹس کے زیراہتمام زیدی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ایف سی قلات اسکاؤٹس کے زیر اہتمام خضدار کے نواحی علاقہ زیدی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا۔ فری میڈیکل کیمپ میں میل اور فی میل ڈاکٹرذ نے اوپی ڈی میں حصہ لیا اور عوام کو علاج کی سہولت دی۔ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں 400 مریضوں کا علاج کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئی۔ سیاسی و قبائلی رہنماء سردار زادہ میر ظفر علی ساسولی کا فری میڈیکل کیمپ کو تعاون حاصل تھا جنہوں نے علاقے میں عوام کی خاطر فری میڈیکل کیمپ کے لئے انتظامات کرر کھے تھے انہوں نے ایف سی کمانڈنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے زیدی میں عوام کو علاج کی سہولت دینے کی خاطر فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو ممکن بنا یا۔ فری میڈیکل کیمپ کا میجر بلال نے بھی دورہ کیا اور کیمپ میں علاج معالجے کی نگرانی کی۔ ڈاکٹر افیاض علی ڈاکٹر محمد رفیق ساسولی ڈاکٹر لطیفہ نے اوپی ڈی میں حصہ لیا اور مریضوں کا علاج کیا۔ ایف سی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عوام کو علاج و معالجہ کی سہولت فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے