گلوکار وہاب بگٹی کی ناروے کے ڈانسرز کے ساتھ خصوصی پرفارمنس انٹرنیٹ پر وائرل

ناروے (ڈیلی گرین گوادر) کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے بلوچی گانے’ کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کی ناروے کے مشہور ڈانسرز ’کوئیک اسٹائل‘ کے ساتھ خصوصی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر عبدالوہاب بگٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں گلوکار اور ان کے ساتھی امیر بخش کو ناروے کے ان ٹیلینٹڈ ڈانسرز کےساتھ بیٹھ کر اپنا مشہور گانا ’کنا یاری‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔یہ وائرل ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب گلوکار عبدالوہاب بگٹی اور ان کے ساتھی امیر بخش کچھ عرصے پہلے دبئی میں منعقد ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے لائیو کنسرٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے۔

واضح رہے کہ ناروے کے اس ڈانس گروپ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک وائرل ڈانس ویڈیو سے شہرت حاصل کی۔اس وائرل ویڈیو میں گروپ کے تمام ممبرز نے بالی ووڈ کے مشہور گانے ’کالا چشمہ‘ پر دیسی انداز میں ڈانس کیا تھا جوکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔ان مشہور ڈانسرز نے مشہور پاکستانی شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے بھی بہت سے گانوں پر اپنی زبردست ڈانس ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جوکہ انٹر نیٹ پر وائرل ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے