پشین،انسدادپولیو ٹیم پر فائرنگ، حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق

پشین(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں مہم کے دوسرے روز پولیو ٹیم پر فائرنگ سے حفاظت پر مامور پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے